بھوپال:17فروری:ساہتیہ اکادمی دہلی اور گلشن ادب جبلپور کے باہمی اشتراک سے اٹھارہ فروری کو سنسکار دھانی جبلپور کے عبدالخالق کمیونٹی ہال ،چار کھمبا بارات گھر میں ایک روزہ قومی سمپوزیم کا انعقاد ہوگا۔ممتاز استاد شاعر نظیر احمد انصاری نذر نظامی حیات و شخصیت کے عنوان سے منعقدہ قومی سمپوزیم میں ممتاز ادیب و شاعر و اُردو مشاورتی بورڈ ساہتیہ اکادمی دہلی کے کنوینر چندر بھان خیال بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے جبکہ ممتاز ادیب ،محقق و صحافی ڈاکٹر مہتاب عالم قومی سمپوزیم کی صدارت فرمائیں گے ۔قومی سمپوزیم میں پروفیسر بلقیس بانو ،ڈاکٹر جلیل الرحمن ،ڈاکٹر اشفاق عارف ،مستقیم رضا ،شفیق انصاری ،ایم ایل بہوریہ ،استوتی اگروال نذر نظامی کی حیات و شخصیت پر مقالہ پیش کرینگے۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں مشاعرہ کا انعقاد ہوگا ۔مشاعرہ کی صدارت ممتاز استاد شاعر ڈاکٹر علی عباس اُمید فرمائیں گے ۔مشاعرہ میں ممتاز شاعر بابو انور نظامی ،شیراز آغازی ،شکیل دلکش ،راشد راہی ،مولوی ریاض عالم ،شیخ نظامی ،ڈاکٹر مہتاب عالم ،چندربھان خیال و دیگر مقامی شعراء کلام پیش کرینگے ۔