لکھنؤ:17فروری(یواین آئی) اترپردیش میں ہفتہ کو منعقد ہونے والے پولیس بھرتی امتحان میں پولیس نے ریاست کے مختلف مقامات سے 30منا بھائی کو گرفتار کیا ہے۔متحانات ریاست کے 2385 مراکز پر منعقد ہوئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ضلع اٹاوہ سے 15امیدوار، جونپور سے 5م فیروزآباد سے 4، ہاتھرس سے 3، کانپور سے دو اور مئو، دیوریا اور بجنور سے ایک ایک منا بھائی کو گرفتار کیا گیا ہے۔مجموعی طور سے پولیس اور اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے 58افراد کو گرفتار کیا ہے۔ملحوظ رہے کہ امتحانات اتوار کو بھی منعقد ہونگے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ا سٹیٹک مجسٹریٹ کو ہر امتحانی مرکز پر تعینات کیا گیا ہے، جس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے لے کر سب انسپکٹر تک کے پولیس افسران ہر مرکز پر امیدواروں کی تعداد کی بنیاد پر سینٹر سپروائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، اور تمام امیدواروں کو امتحانی مرکز میں داخلے سے قبل بائیو میٹرک تصدیق کرانی ہوگی۔ ریاستی حکومت پولیس فورس کو مضبوط بنانے کے لیے 60,244 پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کر رہی ہے۔