نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔محترمہ واڈرا نے جمعرات کو کہا “میں اتر پردیش پہنچنے کے لیے بھارت جوڑو نیا ئےیاترا کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی، لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے آج ہی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔”کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا میں جیسے ہی بہتر محسوس کروں گی ، میں اس سفر میں شامل ہو جاؤں گی۔ تب تک میں چندولی-بنارس پہنچنے والے تمام یاتریوں، میرے ساتھیوں اور اتر پردیش کے پیارے بھائیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں، جو پوری تندہی سے یاترا کی تیاری کر رہے ہیں۔”ذرائع کے مطابق کل یہ یاترا ساسارام ​​میں تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کی یاترا موہنیا کے راستے چندولی میں داخل ہوگی۔