احمدآباد، 04 دسمبر (یواین آئی) بنگال نے محمد شامی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت سید مشتاق علی ٹرافی میچ میں سروسز کو سات وکٹ سے شکست دے کر سید مشتاق علی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ میچوں میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سروسز کی ٹیم 18.2 اوورز میں 165 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ بنگال کے لیے محمد شامی نے چار وکٹ حاصل کیں، آکاش دیپ نے تین اور رتیک چٹرجی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سروسز کے لیے کپتان موہت اہلاوت نے 38، ونیت دھنکھڑ اور نُکول شرما نے 32-32 رنز بنائے، جبکہ روی چوہان نے 26، پلکِت نارنگ نے 14 اور ارون کمار نے 10 رنز کا تعاون دیا۔بیٹنگ کے لیے اترنے والی بنگال کی ٹیم نے ابھیمنیو ایشوران کی 58، ابھیشیک پوریل کی 56 اور یوراج کیسوانی کی ناٹ آؤٹ 36 رنز کی مدد سے 15.1 اوورز میں صرف تین وکٹ گنوانے کے بعد 167 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ سروسز کے لیے موہت راٹھی اور وشال گور نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔دہلی نے کرناٹک کو45 رن سے شکست دی ۔
پرِیانش آریہ (62)، آیوش بڈونی (53/4 وکٹ)، تیجسوی دہیا (ناٹ آوٹ 53) اور کپتان نتیش رانا (46) کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی نے سید مشتاق علی ٹرافی ایلیٹ گروپ ڈی کے میچ میں جمعرات کو کرناٹک کو 45 رنز سے شکست دی۔ کرناٹک 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19.3 اوورز میں 187 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ دہلی کی جانب سے آیوش بڈونی نے 12 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشانت شرما، پرنس یادو اور دِگویش راتی کو دو دو وکٹیں ملیں۔اس سے قبل دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹ پر 232 رنز بنائے۔ پرِیانش آری نے 33 گیندوں پر 62 رنز، آیوش بڈونی نے 35 گیندوں پر 53 رنز، تیجسوی دہیا ناقابل شکست 53 رنز اور کپتان نتیش رانا ناقابل شکست 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ کرناٹک کے لیے شبھانگ ہیگڑے نے دو اور وِدیا دھر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔
گوا نے بہار کو پانچ وکٹ سے ہرایا:
بہار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹ پر 180 رنز بنائے، جس میں ویبھو سوریہ ونشی نے 25 گیندوں پر 45، کپتان ثاقب الغنی نے 41 گیندوں پر 60، آکاش راج نے 31 گیندوں میں 40 اور آیوش لوہارُکا نے 17 رنز بنائے۔
گووا کے لیے دیپراج گاؤںکر نے چار وکٹیں حاصل کیں، ارجن تندُلکر کو دو اور واسکی کوشک کو ایک وکٹ ملی۔جواب میں بیٹنگ کرنے اُتری گووا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اس نے 10 رنز پر اپنے دو وکٹیں گنوائیں۔ کپتان سُیّش پربھودیسائی نے کَشیپ بکھالے کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 142 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھی۔ 16ویں اوور میں سورج کَشیپ نے کَشیپ بکھالے (49 گیندوں میں 64 رنز) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ کپتان سُیّش پربھودیسائی نے 46 گیندوں پر 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ للِت یادو 12 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ گوا نے 19.5 اوورز میں پانچ وکٹ پر 184 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔