نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) گڑھوال ہیروز ایف سی نے جمعہ کو کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں رینجرز اسپورٹس کلب کو ایک گول سے شکست دے کر دوسری پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا ہے۔آج یہاں گڑھوال نے اپنے آخری میچ میں اسحاق بوک کے شاندار گول سے برتری حاصل کرتے ہوئے آخر تک برقرار رکھا۔ دوسری پوزیشن رائل رینجرز کو ملی، جس نے انتہائی اہم میچ میں دفاعی چیمپئن واٹیکا ایف سی کے خلاف 2-0 سے جیت درج کی۔ فاتح کے لئے بھاریون بنسل اور لیٹجامنگ ہاوپک نے گول کئے۔ گڑھوال ہیروز نے 42 پوائنٹس کے ساتھ لیگ ختم کی۔ رائل رینجرز 40 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہی، جبکہ ٹائٹل کی مضبوط دعویدار واٹیکا اہم میچوں میں اپنے شناخت کے مطابق نہیں کھیل سکی۔