ممبئی 22نومبر:شیو سینا (یو بی ٹی) کی لیڈر اور راجیہ سبھا کی رکن پرینکا چترویدی نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو سخت جواب دیا ہے، جو دبئی ایئر شو میں ہندوستانی تیجس طیارے کے حادثے پر طنز کر رہے تھے۔ اس حادثے میں ونگ کمانڈر نمنش سیال شہید ہو گئے ۔ پرینکا چترویدی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کچھ پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس تیجس حادثے کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ تصور کریں کہ ایسے ملک میں رہتے ہیں جو دہشت گردی کا گڑھ ہو اور جو پوری طرح عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے قرضوں پر چل رہا ہو‘‘۔انہوں نے مزید سخت الفاظ میں لکھا کہ ’’جن لوگوں کے پاس دکھانے کے لیے صرف میڈ اِن چائنا کھلونے ہوں، انہیں ہندوستان کے مقامی دفاعی لڑاکا طیاروں پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ یہ لوگ زیادہ سے زیادہ خودکش حملہ آور تیار کر سکتے ہیں‘‘۔ ’
میڈ اِن چائنا ٹوائز‘ کے طنزیہ ذکر سے پرینکا چترویدی نے بالواسطہ طور پر پاکستان کے ان چینی ہتھیاروں کی ناکامی کا حوالہ دیا جو مئی میں بھارت کے ساتھ جھڑپ میں پاکستان نے استعمال کیے تھے۔ یہ پاکستان کی جانب سے جدید چینی میزائلوں اور لڑاکا طیاروں کا پہلا بڑا استعمال تھا جن میں شامل تھے۔
تاہم یہ پورا نظام بھارت کی فضائی دفاعی صلاحیت کے سامنے غیر مؤثر ثابت ہوا اور پاکستان کی چین پر انحصاری کھل کر سامنے آگئی۔









