بھوپال 12 نومبر : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ خواتین ہر شکل میں لگن اور وقف کی علامت ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہم نے جو بھی کہا وہ کرکے دکھایاہے ۔ ہم اپنی بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عہد کو پورا کرنے کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھائی دوج پر لاڈلی بہنا یوجنا کی رقم 1,250 سے بڑھا کر 1,500 روپے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ آج اس وعدے کو پورا کرنے کا اچھا موقع ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا کی کل30قسطوں میں سے 23قسطیں بہنوں کو بھیجنے کا خوش آئین موقع آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم نے نہ صرف بہنوں کی زندگی بلکہ مدھیہ پردیش کا مستقبل بھی بدل دیا ہے۔ لاڈلی بہنا یوجنا اب مدد کی نہیں، مواقع دینے کی اسکیم بن گئی ہے۔ تعاون کے جذبے سے شروع ہونے والی یہ اسکیم اب کامیابی کے فارمولے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا صرف مالی مدد نہیں ، بلکہ ہماری بہنوں کے لیے عزت نفس اور خود انحصاری کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ یہ ہر بہن کا احترام کرنے اور ایک مضبوط مدھیہ پردیش کی تعمیر کی سمت میں ہمارے عزم کی تکمیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر لاڈلی بہن اپنی زندگی میں خود انحصار، عزت نفس اور بااختیار بنے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کو سیونی ضلع میں لاڈلی بہنوں سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کی ایک کروڑ26لاکھ 36ہزار سے زیادہ لاڈلی بہنوں کے کھاتوں میں سنگل کلک سے 1,857 کروڑ روپے منتقل کئے۔ اس میں ضلع سیونی کی 2لاکھ 68ہزار سے زیادہ لاڈلی بہنیں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے رموٹ سے سیونی ضلع میں کل 560کروڑ75لاکھ روپے کی لاگت والے 114 ترقیاتی کاموں کاافتتاح اور بھومی پوجن کیا۔ اس میں سیونی ضلع میں ایک لاء کالج اور چار ساندیپنی اسکول سمیت مختلف تعمیراتی کاموں کی سوغاتیں شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سیونی ضلع کے پینچ ٹائیگر ریزرو میں نصب 17 فٹ اونچے، 40 فٹ لمبے اور 8 فٹ چوڑے دنیا کے سب سے بڑے اسکریپ سے بنی ٹائیگرآرت ورک کی نقاب کشائی کی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مقامی عوامی نمائندوں کے مطالبے پر گھنسور میں نوجوانوں کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر، ضلع بالاگھاٹ کے لامٹاسے سیونی ضلع کے پانڈیا چھپارا کے درمیان ندی پر ایک بڑا پل کی تعمیراوراتری سے پانڈروانی بی ٹی روڈ ، بارگھاٹ نگرسے گرام مکرگھٹہ تک پکی سڑک بنانے اور دیگر چھوٹی سڑکوں کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے لاڈلی بہنا یوجنا سے مستفید ہونے والی بہنوں اور مستفیدین خاندانوں سے بھی خوشگوار بات چیت کی اور انہیں سرکاری اسکیم سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مستحقین میں فوائد بھی تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں سے کہا کہ ہم نے ضلع کے کسانوں کو دھان کا بونس دیا ۔ ہم گندم بھی خریدیں گے اور مکے کی فصل کی پوری قیمت دلوائیںگے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ لاڈلی بہنوں کی خود اعتمادی ہی مدھیہ پردیش کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ جب بہنیں بااختیار ہوتی ہیں تو معاشرہ اور ریاست دونوں خوشحال بنتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ لاڈلی بہنا یوجناسے ریاست کی بہنوں کو مالی مدد دی جارہی ہے، انہیں اپنے فیصلے خود لینے کی طاقت اورخود اعتمادی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ آئیے، ہم سب مل کر ایس مدھیہ پردیش بنائیں جہاں ہر بہن محفوظ، تعلیم یافتہ، بااختیار اور خود انحصار ہو، کیونکہ ریاست کا مستقبل بہنوں کی مسکراہٹوں میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار بہنوں سے ہی خاندانوں اور معاشرہ مضبوط ہوگا۔ ایک مضبوط سماج ہی ایک خوشحال مدھیہ پردیش کی تعمیر کی خاص بنیاد بنے گی۔ بھوپال 12 نومبر : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ خواتین ہر شکل میں لگن اور وقف کی علامت ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہم نے جو بھی کہا وہ کرکے دکھایاہے ۔ ہم اپنی بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عہد کو پورا کرنے کی سمت میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔ بھائی دوج پر لاڈلی بہنا یوجنا کی رقم 1,250 سے بڑھا کر 1,500 روپے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ آج اس وعدے کو پورا کرنے کا اچھا موقع ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا کی کل30قسطوں میں سے 23قسطیں بہنوں کو بھیجنے کا خوش آئین موقع آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم نے نہ صرف بہنوں کی زندگی بلکہ مدھیہ پردیش کا مستقبل بھی بدل دیا ہے۔ لاڈلی بہنا یوجنا اب مدد کی نہیں، مواقع دینے کی اسکیم بن گئی ہے۔ تعاون کے جذبے سے شروع ہونے والی یہ اسکیم اب کامیابی کے فارمولے میں تبدیل ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ لاڈلی بہنا یوجنا صرف مالی مدد نہیں ، بلکہ ہماری بہنوں کے لیے عزت نفس اور خود انحصاری کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ یہ ہر بہن کا احترام کرنے اور ایک مضبوط مدھیہ پردیش کی تعمیر کی سمت میں ہمارے عزم کی تکمیل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر لاڈلی بہن اپنی زندگی میں خود انحصار، عزت نفس اور بااختیار بنے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو بدھ کو سیونی ضلع میں لاڈلی بہنوں سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر اعلیٰ نے ریاست کی ایک کروڑ26لاکھ 36ہزار سے زیادہ لاڈلی بہنوں کے کھاتوں میں سنگل کلک سے 1,857 کروڑ روپے منتقل کئے۔ اس میں ضلع سیونی کی 2لاکھ 68ہزار سے زیادہ لاڈلی بہنیں شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے رموٹ سے سیونی ضلع میں کل 560کروڑ75لاکھ روپے کی لاگت والے 114 ترقیاتی کاموں کاافتتاح اور بھومی پوجن کیا۔ اس میں سیونی ضلع میں ایک لاء کالج اور چار ساندیپنی اسکول سمیت مختلف تعمیراتی کاموں کی سوغاتیں شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سیونی ضلع کے پینچ ٹائیگر ریزرو میں نصب 17 فٹ اونچے، 40 فٹ لمبے اور 8 فٹ چوڑے دنیا کے سب سے بڑے اسکریپ سے بنی ٹائیگرآرت ورک کی نقاب کشائی کی۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مقامی عوامی نمائندوں کے مطالبے پر گھنسور میں نوجوانوں کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر، ضلع بالاگھاٹ کے لامٹاسے سیونی ضلع کے پانڈیا چھپارا کے درمیان ندی پر ایک بڑا پل کی تعمیراوراتری سے پانڈروانی بی ٹی روڈ ، بارگھاٹ نگرسے گرام مکرگھٹہ تک پکی سڑک بنانے اور دیگر چھوٹی سڑکوں کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے لاڈلی بہنا یوجنا سے مستفید ہونے والی بہنوں اور مستفیدین خاندانوں سے بھی خوشگوار بات چیت کی اور انہیں سرکاری اسکیم سے حاصل ہونے والے فوائد کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے مستحقین میں فوائد بھی تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ نے کسانوں سے کہا کہ ہم نے ضلع کے کسانوں کو دھان کا بونس دیا ۔ ہم گندم بھی خریدیں گے اور مکے کی فصل کی پوری قیمت دلوائیںگے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ لاڈلی بہنوں کی خود اعتمادی ہی مدھیہ پردیش کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ جب بہنیں بااختیار ہوتی ہیں تو معاشرہ اور ریاست دونوں خوشحال بنتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ لاڈلی بہنا یوجناسے ریاست کی بہنوں کو مالی مدد دی جارہی ہے، انہیں اپنے فیصلے خود لینے کی طاقت اورخود اعتمادی بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ آئیے، ہم سب مل کر ایس مدھیہ پردیش بنائیں جہاں ہر بہن محفوظ، تعلیم یافتہ، بااختیار اور خود انحصار ہو، کیونکہ ریاست کا مستقبل بہنوں کی مسکراہٹوں میں پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااختیار بہنوں سے ہی خاندانوں اور معاشرہ مضبوط ہوگا۔ ایک مضبوط سماج ہی ایک خوشحال مدھیہ پردیش کی تعمیر کی خاص بنیاد بنے گی۔