بھوپال:15 فروری:مرکزی حکومت کی وزارت خواتین واطفال ترقیات نے “سکشم آنگن واڑی اور پوشن2.0کے تحت پردھان منتری آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم جی ٹی) پروگرام کے تحت خصوصی قبائلی علاقوں (پی وی جی ٹی) علاقوں میں 194 نئے آنگن واڑی مراکز کو منظوری دی ہے۔وزیر خواتین و اطفال ترقیات شریمتی نرملا بھوریا نے کہا کہ ہم ریاست کی خواتین اور بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔
ملک کے وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی کی قابل قیادت میں ریاست کو آنگن واڑیوں سے نوازا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی رہنمائی میں جلد ہی آنگن واڑیوں کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا، تاکہ بچوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔وزیر خواتین شریمتی نرملا بھوریا نے اس کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نئے آنگن واڑی مراکز کے کھلنے سے خصوصی قبائلی علاقوں کے بچوں کو آنگن واڑی کے ذریعے مناسب پرورش میں مدد ملے گی۔
ریاست کے 20 اضلاع میں شیو پوری 34، شیوپور 33، شہڈول 23، عمریا 23، گنا 14، ڈنڈوری 12، اشوک نگر 10، انوپ پور 7، منڈلا 6، ودیشہ 5، بالاگھاٹ 5، گوالیار 5، دتیا 4، جبلپور 3 کل 194 نئے آنگن واڑی مراکز کھولے جائیں گے جن میں کٹنی، چھندواڑہ، بھنڈ اور رائسین میں 4، مورینا 2 اور 1 نیا آنگن واڑی سینٹر شامل ہیں۔