گوہاٹی،29؍اکتوبر:جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی بار ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ٹیم نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دی۔ گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارڈ کے 169 رنز کی بدولت ٹیم نے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 319 رنز بنائے۔ 320 کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم3.42 اوورز میں 194 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ کپتان نیٹ سکیور برنٹ نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔ ایلس کیپسی 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزان کپ نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ وولوارڈ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے ساتھ حساب کتاب بھی برابر کر دیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ٹیم انگلینڈ کے خلاف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ دو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میںجنوبی افریقہ کو باہر کردیا تھا۔
نیڈین ڈی کلرک نے 43ویں اوور میں لنسی اسمتھ کو کیچ دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ کی 10ویں وکٹ گر گئی اور ٹیم 194 رنز پر سمٹ گئی۔ جنوبی افریقہ نے یہ میچ 125 رنز سے جیت کر ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار فائنل میں جگہ بنائی۔جبکہ جبوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیم بھی کبھی ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں نہیں پہنچ سکی ہے۔
قبل ازیں کپتان لورا وولوارڈ کی شاندار سنچری (169) کی بدولت جنوبی افریقہ نے بدھ کو ون ڈے ویمنز ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف 50 اووروں میں سات وکٹ پر 319 رنز کا مضبوط مجموعہ بنا لیا۔ انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے، جنوبی افریقہ کی اوپننگ جوڑی لورا وولوارٹ اور ٹیزمین برٹس نے شاندار آغاز کیا، پہلی وکٹ کے لیے 116 رنز کا اضافہ کیا۔ سوفی ایکلسٹون نے 23ویں اوور میں ٹیزمین برٹس کو بولڈ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ ٹیزمین برٹس نے 65 گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگا کر 45 رنز بنائے۔
اسی اوور میں ایکلیسٹون نے اینیکا بوش (0) کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ نیٹ سکیور برنٹ نے حاصل کی جب سن لوئس (1) کو 26ویں اوور میں کرس ہیمس ورتھ نے بولڈ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آیئں میری جان کپ نے ایک بار پھر لورا وولوارٹ کے ساتھ اننگز کو مستحکم کیا۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 72 رنز جوڑے، اس دوران وولوارٹ نے اپنی سنچری مکمل کی۔ سوفی ایکلیسسٹون نے 137ویں اوور میں میری جان کپ کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔
میری جان کپ نے 33 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 42 رنز بنائے۔ سینالو جفتا (1) اور اینری ڈارکسن چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس دوران لورا وولوارٹ نے ایک سرے کو تھام لیا اور تیزی سے اسکور کرنا جاری رکھا۔ 48ویں اوور میں لارین بیل نے وولوارڈ کو ایلس کیپسی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ لورا وولوارٹ نے 143 گیندوں پر 20 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 169 رنز بنائے۔ یہ ورلڈ کپ میں کسی بھی جنوبی افریقی بلے باز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ چلو ٹریون نے 49 ویں اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر جنوبی افریقہ کو 300 تک پہنچا دیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 319 رنز بنائے۔ کلو ٹرایون 26 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ ناڈین ڈی کلرک نے چھ گیندوں پر 11 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹون نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ لارین بیل نے دو وکٹیں لیں۔ نیٹ سکیور برنٹ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔