وشاکھاپٹنم، 9 اکتوبر (یو این آئی) آٹھویں نمبر کی بلے باز رچا گھوش نے شاندار اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 94 رنز کی بدولت ہندوستان کو ایک نازک پوزیشن سے نہ صرف بچایا بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں 49.5 اوور میں 251 کے تسلی بخش ٹوٹل تک پہنچا دیا۔ اس میں ایکسٹر رن کا بھی دخل رہا۔
ہندوستان چھ وکٹ پر 102 رن پر جدوجہد کر رہا تھا جب رچا بیٹنگ کے لئے آئی۔ جس کی بعد رچا نے اپنی 77 گیندوں کی اننگز میں 11 چوکے اور چار چھکے لگا کر ہندوستان کو فائٹنگ اسکور تک پہنچا دیا۔ ریچا نے امنجوت کور کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 51 اور اسنیہہ رانا کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے۔
امن جوت نے 13 جبکہ اسنیہ رانا نے 24 گیندوں پر 6 چوکوں سمیت اہم 33 رنز بنائے۔ ہندوستان کے اسکور میں 25 اضافی رنز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
ایک موقع پر، ایسا لگتا تھا کہ ہندوستان 200 تک بھی نہیں پہنچ پائے گا، کیونکہ ٹریون اور ملابا کی دوہری ضربوں سے ہندوستان کا اسکور چھ وکٹ پر 102 تھا۔ تاہم رچا گھوش اور امن جوت نے ہندوستان کی اننگز کو آگے بڑھایا اور پھر اسنیہ رانا اور گھوش نے 88 رنز کی شراکت داری کی۔ گھوش نے 94 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
ہندوستان نے ایک مضبوط آغاز کیا پاور پلے میں 55/0 اسکور کیا۔ ہندوستان اس ٹورنامنٹ میں دو میچوں میں بائیں ہاتھ کے اسپنروں سے سات وکٹ گنواچکا تھا۔ لہذا، اس بات پر کافی توجہ تھی کہ وہ جنوبی افریقہ کے دو بائیں ہاتھ کے اسپنرز کے خلاف کیسے مقابلہ کریں گے۔ ملابا کو 11ویں اوور میں لایا گیا اور اپنی دوسری گیند پر مندھانا کو آؤٹ کر دیا، جو بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ اس کے بعد پروٹیز نے رنز کا بہاؤ سست کر کے ہندوستان پر دباؤ ڈالا۔ ہندوستانی اوپنرز پرتیکا راول نے 37 اور اسمرتی مندھانا نے 23 رنز بنائے۔ہوم ٹیم 83/1 سے 102/6 ہوگئی۔ ملابا اور ٹریون نے دو دو جبکہ سیخوخونے اور کپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ۔ تریون سب سے کامیاب رہیں جنہوں نے 32 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔
خبرلکھے جانے تک ساؤتھ افریقہ نے 6وکٹ کے نقصان پر175رن بنالئے تھے۔









