بھوپال، 13 فروری: گورنمنٹ کالج حمیدیہ آرٹس، اینڈ کامرس کالج بھوپال شعبہ انگریزی کی جانب سے 13 فروری کو محترمہ سروجنی نائڈو کا یوم پیدائش منایا گیا یہ پروگرام آن لائن بھی نشر کیا گیا۔ اس خصوصی پروگرام کی نظامت فرمائی ڈاکٹر سمنگلا پٹیریا نے اور استقبالیہ خطبہ پڑھا محترمہ ڈاکٹر اپراجیتا شرما نے یہ پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا پہلے حصے میں محترمہ سروجنی نائڈو کی حالات زندگی اور ملک کے تئیں ان کی قربانیوں اور خدمات کو یاد کیا گیا بعد ازاں محترمہ سروجنی نائڈو کی انگریزی نظموں کا الگ الگ زبان میں منظوم ترجمہ بطور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ (فرانسیسی) زبان میں منظوم کلام پیش کیا محترم پون پنڈت صاحب نے (بنگالی) زبان میں کلام پیش کیا محترمہ ڈاکٹر نویدیتا مکھرجی نے( اردو زبان) میں منظوم ترجمہ پیش کیا محترمہ ڈاکٹر سیما پروین اور فرحان منظر نے (سنسکرت) میں کلام پیش کیا نلنی سنگھ نے پروگرام کے مقاصد پر اپنا اظہار خیال فرماتے ہوئے (پنجابی)زبان میں کلام پیش کیا محترمہ ڈاکٹر ہر بھجن کھنوجا نے سروجنی نائڈو کی شاعری میں( ہندوستانی اخلاقیات کے عناصر) اس موضوع پر روشنی ڈالی محترمہ ڈاکٹر سمنگلا پٹیریا نے اس کے ساتھ ہی طالب علم سمیع بیگ اور کیف قریشی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار فرما کر شاعرہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ آخر میں محترمہ ڈاکٹر پشپلتا چوکسے نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔