بھوپال:13؍ فروری:وزیر اسکولی تعلیم مسٹرادے پرتاپ سنگھ نے کہا ہے کہ سی ایم رائز اسکول ریاستی حکومت کا ایک کثیر المقاصدمنصوبہ ہے۔ ان سکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جانا چاہئے۔ انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایات دیں کہ پلان میں مقررہ مدت میں سکول چلانے کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ پرنسپل سکریٹری اسکول ایجوکیشن شریمتی رشمی ارون شمی اور کمشنر اسکول ایجوکیشن شریمتی انوبھا سریواستو بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں 9 ہزار 641 کروڑ روپے کی لاگت سے 275 سی ایم رائز اسکول کی عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں۔
سی ایم رائزا سکول کی عمارت کی تعمیر میں چھ ایجنسیاں شامل ہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی پی آئی یو تقریباً 4 ہزار 409 کروڑ روپے کی لاگت سے 129 عمارتیں تعمیر کر رہی ہے۔ وزیر مسٹرسنگھ نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکنیکل ونگ سے عمارت کی تعمیر کی مسلسل نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم رائزا سکول کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 3 کنسلٹنٹ ایجنسیاں بھی مدد کر رہی ہیں۔ یہ ایجنسیاں اساتذہ کی قائدانہ نشوونما، تدریس کے جدید طریقوں اور طلبہ کی شخصیت کی نشوونما میں مدد کر رہی ہیں۔ میٹنگ میں تعلیمی سیشن 2022-23کے امتحانی نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ان سکولوں کے طلباء کے امتحانی نتائج دیگر سکولوں سے بہتر ہیں۔ سی ایم رائز اسکول کے 5 طلباء نے کلاس 10 اور 12 کے بورڈ امتحان میں میرٹ لسٹ میں جگہ حاصل کی ہے۔
سی ایم رائز اسکول اسکیم کو باوقار اسکوچ ایوارڈ ملا ہے۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق تقریباً 7 ہزار اساتذہ کو تعلیمی تربیت دی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ سرجن پروگرام میں 60 ہزار سے زائد والدین کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔
وزیر اسکولی مسٹرسنگھ تعلیم سنگھ نے آج کیلنڈر کا اجراء کیا جس میں وزارت میں محکمہ اسکولی تعلیم اور سی ایم رائز اسکول کی سر گرمیوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کیلنڈر کے ذریعہ سپر 100 اسکیم، ڈیجیٹل لٹریسی، پی ایم ایس شری اسکول، سی ایم رائز اسکول، اسکول بینڈ، امنگ اور انوگونج پروگراموں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔