بھوپال:12؍ فروری:آ ل انڈیا اسپورٹس کائونسل آف ڈیف کے ذریعہ4فروری 2024کو منعقد تائیکوانڈو سلیکشن ٹرائل میں کانپور ( اترپردیش) میں مدھیہ پردیش مارشل آرٹ ( تائیکوانڈو ) اکادمی بھوپال کی کھلاڑی کماری کنشکا شرما نے اپنی کھیل مہارت اور جسمانی تندرستی کا بہترین مظاہرہ کرکے سلیکشن ٹرائل میں پہلا مقام حاصل کرکے ورلڈ ڈیف تائیکوانڈو چیمپئن شپ بشکیک (کرغزستان) کیلئے منتخب ہوکر ملک اور ریاست کو پروقار کیا ۔کنشکا شرما ڈیف کھلاڑی ہے ، لیکن عام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے قومی مقابلہ میں گولڈ میڈل جیتا ہے ۔
مدھیہ پردیش مارشل آرٹس (تائیکوانڈو) اکادمی بھوپال کی کھلاڑی کماری کنشکا شرما بچپن سے ہی سننے اور بولنے سے قاصر ہیں۔ اس کے باوجود کماری کنشکا کے ذریعہ ایک ڈیف کھلاڑی ہوتے ہوئے بھی عام کھلاڑیوں کے ایس جی ایف آئی ، قومی کھیل میں سلور اور حال ہی میں راجستھان میں منعقد دوسری انڈیا تائیکوانڈو جونیئر قومی چیمپئن شپ 2024میں ایک گولڈ میڈل حاصل کئے ہیں۔ جو اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے ۔ ایک ڈیف کھلاڑی ہونے کے ناطے کھیل اکادمی کی کھلاڑی کماری کنشکا شرما کے ذریعہ تائیکوانڈو کھیل میں بہترین مظاہرہ کرکے ریاست کا نام بڑھایا ہے ۔
کماری کنشکا شرما حال میں مدھیہ پردیش مارشل آرٹ ( تائیکوانڈو) اکادمی بھوپال کے چیف انسٹریکٹر مسٹر جگجیت سنگھ مانڈ اور انسٹریکٹرمسٹر ارجن سنگھ راوت کی رہنمائی میں زیر تربیت ہے۔ ڈائریکٹر کھیل مسٹر شیو کمار گپتا نے تعریف کی۔