بنگلورو، 12 فروری (یو این آئی) حال ہی میں پاکستان کو اس کی سرزمین پر شکست دینے والی ہندوستانی ڈیوس کپ ٹیم کو پیر کے روز یہاں کرناٹک اسٹیٹ لان ٹینس ایسوسی ایشن (کے ایس ایل ٹی اے) اسٹیڈیم میں دفا نیوز بنگلورو اوپن 2024 کی افتتاحی تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا گیا۔ٹورنامنٹ کے مین ڈرا کا افتتاح کرناٹک اسٹیٹ لان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر آر اشوک اور کھیل محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، منجوناتھ پرساد، آئی اے ایس نے کیا۔اشوک نے کہا کہ “کرناٹک اسٹیٹ لان ٹینس ایسوسی ایشن کے لیے یہ فخر کا لمحہ ہے کہ ڈیوس کپ کے ستاروں نے دفا نیوز بنگلورو اوپن 2024 میں حصہ لیا۔ پاکستان میں ان کی کامیابی تاریخی اور متاثر کن تھی۔ ہم اس تاریخی میچ میں ان کی شاندار جیت کے لئے پوری ٹیم کو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم مستقبل میں کئی اورکامیابیوں کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔ہندوستانی ٹیم نے اس ماہ کے شروع میں ڈیوس کپ ورلڈ گروپ I میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لئے پاکستان کو 4-0 سے شکست دی تھی۔ فاتح ٹیم کے ممبران رام کمار رامناتھن، سری رام بالاجی، ساکیتھ مائنینی اور نکی کے پوناچا اعزازی تقریب میں موجود تھے۔ وہ موجودہ ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کریں گے۔منجوناتھ پرساد نے کہا، یہ شائقین کے لیے ایک دلچسپ ہفتہ ہوگا کیونکہ سرفہرست کھلاڑی باوقار ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے۔”کے ایس ایل ٹی اے کے زیر اہتمام باوقار اے ٹی پی چیلنجر ٹور 100 ایونٹ 12 سے 18 فروری تک کھیلا جائے گا جس میں اسٹار کھلاڑی سومت ناگل، کناڈا کے سابق عالمی نمبر 25 واسیک پوسپیسل جیسے کھلاڑی شامل ہوں گے۔