واٹیکا نے چیمپئن کی طرح کھیلا، رینجرز کو شکست دی
نئی دہلی، 12 فروری (یو این آئی) واٹیکا ایف سی نے دو گول سے پچھڑنے کے بعد چیمپئن کی طرح کھیلا اور رینجرز اسپورٹس کلب کو 4-2 سے شکست دے کر ڈی ایس اے پریمیئر لیگ میں مکمل پوائنٹس حاصل کر لیے۔دفاعی چیمپئن ٹیم نے پیر کو یہاں ونود نگر اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے حیرت انگیز آغاز کیا۔ ریلیگیشن سے بچنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے رینجرز نے رابن داس کے دو گول سے برتری حاصل کی۔ ہاف ٹائم تک پیوش بھنڈاری نے ایک گول کیا لیکن دوسرا ہاف مکمل طور پر واٹیکا کا تھا اور واٹیکا نے نتیش شرما، گرجیندر کمار اور پلیئر آف دی میچ نکھل گہلوت کے شاندار گول سے اہم پوائنٹ حاصل کیے۔
تیز رفتاری سے کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں دوسرے ہاف میں بھلے ہی واٹیکا کی فارم واپس آگئی ہو لیکن اگر گزشتہ دو تین میچوں میں کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم اسی رفتار سے جاری رہی تو وہ دوبارہ ٹائٹل پر قبضہ کر سکتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کوچ کلبھوشن اور سینئر کھلاڑی ٹیم کے رویے کو قابو میں رکھیں۔ پیوش بھنڈاری، نکھل، گرجندر، اکشے تھاپا، مکل اور گول کیپر جگدیش نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آج کی جیت کے ساتھ ہی واٹیکا ایک بار پھر ٹائٹل کے دعویداروں میں شامل ہو گئی ہے۔
لیکن گڑھوال ہیروز اور رائل رینجرز اسے سخت چیلنج دے رہے ہیں۔ رینجرز خطرے میں ہے۔ ترون سنگھا اور احباب ڈینجرزون میں ہیں۔