بھوپال،12 فروری (شہری نمائندہ ) انتہائی مسرت کے ساتھ یہ خبر شائع کی جارہی ہے کہ مشہور و معروف معیاری ادارہ جامعہ ابن عباس (گنا)ایم پی کے بھوپال کے ایک ہونہار طالب علم حافظ احمد اسماعیل سلمہ بن مولانا ہارون قاسمی ناظم و بانی جامعہ ریاض الصالحات باغ فرحت افزاءبھوپال نے مسجد اقصی بھیونڈی ممبئی مہاراشٹر میں آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن کریم میں اول مقام حاصل کرکے اپنے والدین اور شہر بھوپال کا نام روشن کیا ہے۔ واضح رہے کہ مدرسہ ابن عباس ہندوستان کے چند ممتاز مدرسوں میں ایک ہے جہاں حفظ قرآن کی بہت ہی معیاری تعلیم دی جاتی ہے ، اور یہاں کے فیض یافتہ طلباءاکثر مسابقوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہیںاورملک کے مختلف علاقوں میں قرآن کی خدمت بخوبی انجام دیتے ہیں۔ باری تعالیٰ اس بچے کو قرآن کا داعی اور شیدائی بنائے اور اس کے خوش قسمت والدین کو اچھی تربیت اور دینی تعلیم کی طرف رہنمائی کا اپنی شایان شان بدل عطا فرمائے ، بچے کے متعلقہ استاذ کو اور مدرسے کے تمام اساتذہ عظام کو بھی عزائی خیر عطافرمائے۔آمین یا رب العالمین۔