بریلی:06؍ستمبر:( پریس ریلیز) چار روزہ عرسِ شرافتی کا اہتمام ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے بعد پرچم کشائی کے ساتھ عرس کی تیاریاں شروع ہوجاتی ہے۔ محلہ شاہ آباد عرس کے آمد پر روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔ بلدیہ کے لوگ بھی گلیوں کی صاف صفائی کے علاوہ نظم و ضبط میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ عرسِ شرافتی کا آغاز قرآن خوانی و فاتحہ، اور عرس کے چار روز تک نعت و منقبت اور علمائے کرام کی مدلل و مفصل ایمان افروز تقاریر سے محفل سجی رہتی ہے۔ ہر سال کی طرح امسال بھی ۱۱؍ ربیع الاول کو بعد نمازِ فجر سے قل شریف کی تقریب کا آغاز قرآن خوانی اور اس کے بعد علمائے کرام کی رونق افروز تقاریر سے ہوا۔ قل شریف کی فاتحہ آستانہ عالیہ قادریہ ثقلینیہ شرافتیہ مجدّدیہ کے سجادہ نشین حضور پیرو مرشِد الحاج غازی میاں حضور نے پڑھی، تمام مریدین اور عقیدت مندوں کو دعاؤں سے نوازا ساتھ ہی جو لوگ قید و بند کی زندگی گذار رہے ہیں ان کی رہائی کے لئے دعا کی گئی۔ ہمارے ملک ہندوستان میں امن و امان ہمیشہ قائم رہے دعا کی گئی۔









