صوفیہ (بلغاریہ) 12 فروری (یو این آئی) دولت مشترکہ کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ امت پنگھال اور قومی چمپئن سچن نے اتوار کو یہاں 75ویں اسٹرینڈجا میموریل ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغے جیتے۔امت پنگھال (51 کلوگرام) نے دفاعی عالمی چمپئن سنجھر تاشقانبے کے خلاف 5-0 کی شاندار جیت درج کی۔ ٹورنامنٹ میں اپنی پچھلی کارکردگی کی طرح، امت درست رفتار کے ساتھ اپنے حریف پر حاوی ہوگئے اور ایک سیکنڈ کے لیے بھی مقابلے سے گرفت کمزور نہیں پڑنے دی۔
جیسے جیسے مقابلہ آگے بڑھتا گیا، ہندوستانی باکسر اور بھی زیادہ غالب ہوتا گیا اور تیسرے راؤنڈ میں بھی جارحانہ انداز میں رہا۔ سجاخ پورے میچ میں باہر نکلنے کا راستہ تلاش کرتے رہے لیکن امت ڈٹے رہے اور ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی بار متفقہ فیصلے سے جیت حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا۔پہلے میچ کے برعکس، سچن (57 کلوگرام) کو ازبکستان کے شخزود مظفروف کے خلاف سیٹ ہونے میں کچھ وقت لگا۔
دونوں باکسر پہلے راؤنڈ میں یکساں طور پر غالب رہے، حالانکہ سچن اسے 3-2 کے معمولی فرق سے جیتنے میں کامیاب رہے۔جیسے جیسے میچ آگے بڑھا، ہریانہ کے باکسر کا اعتماد بڑھتا گیا اور اس نے اپنے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں اپنے گھونسوں کا بروقت استعملا کرتے ہوئے 5-0 کے فرق سے جیت حاصل کی۔دریں اثنا، دفاعی عالمی چیمپیئن نکہت زرین ازبکستان کی سبینا بوبوکولوا کے خلاف ایک قریبی مقابلے میں 2-3 سے ہارنے کے بعد اپنا تیسرا اسٹرینڈجا گولڈ میڈل جیتنے سے محروم رہیں۔ نکہت کا آغاز اچھا نہیں تھا اور ان کے ازبک ہم منصب شروع سے ہی جارحانہ ہو گئیں۔
اروندھتی چودھری (66 کلوگرام) نے چین کی یانگ لیو کے خلاف تقریباً تاریخی فتح حاصل کر لی۔ فائنل میچ کانٹے کا رہا اورموجودہ عالمی چیمپئن یانگ نے میچ 4-1 سے جیت لیا۔اسٹرینڈجا میموریل ٹورنامنٹ یورپ کے قدیم ترین بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے جس میں 30 ممالک کے 300 باکسرز نے شرکت کی۔