ئی دہلی: دہلی پولیس نے 13 فروری کو کسانوں کے مارچ کی کال کے پیش نظر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے قومی دارالحکومت دہلی اور اتر پردیش کے درمیان تمام سرحدوں پر اتوار سے 11 مارچ تک پابندیاں لگا دی ہیں۔ دہلی پولیس نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ اس مدت کے دوران دہلی اور اتر پردیش کے درمیان تمام سرحدوں اور شمال مشرقی ضلع کے دائرہ اختیار میں ملحقہ علاقوں پر اتوار سے عام لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ اتر پردیش سے مظاہرین کو دہلی لے جانے والے ٹریکٹروں، ٹرالیوں، بسوں، ٹرکوں، تجارتی گاڑیوں، نجی گاڑیوں، گھوڑوں وغیرہ کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔