ہردا، 11 فروری (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں ہردا نگر کے بیرا گڑھ علاقے میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کے معاملے کے چھٹے ملزم ابھیشیک اگروال کو آج دیواس ضلع کے کھاتے گاؤں سے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھینو چوکسے نے بتایا کہ اس سے قبل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور پانچویں ملزم کو کل اور چھٹے ملزم کو آج گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزمین میں راجو، سومیش اگروال، مانی، آشیش، امان اور آج ایک اور ملزم ابھیشیک اگروال کھاتے گاؤں ضلع دیواس کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ اب تک کل ملاکر 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان سے کیس کے سلسلے میں باریک بینی سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔