بھوپال، 11 فروری (پریس نوٹ) وزارت آیوش ، حکومت ہند کی ہدایات کے مطابق، 11 فروری 2024 کو یونانی ڈے کے موقع پر، سونیا گاندھی کالونی، وارڈ 41، بھوپال میں۔ حکیم سید ضیاء الحسن گورنمٹ یونانی میڈیکل کالج ، بھوپال کے زیر اہتمام میگا ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کالج کی پرنسپل ڈاکٹر محمودہ بیگم نے کیمپ کے افتتاح پر مہمان خصوصی اور مقامی کونسلر ڈاکٹر ریحان صدیقی کا استقبال میڈیشنل پلانٹ سے خیر مقدم کیا اور ان کی طرف سے بتایا گیا کہ اس کیمپ میں مستحقین کو مفت ہیلتھ چیکپ، شوگر ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئیں۔اس کے علاوہ میڈیشنل پلانٹ بھی پیش کیے گئے اور غذائیت سے متعلق نمائش کے ذریعے لوگوں کو غذائیت سے متعلق مشوارت اور آگاہی فراہم کی گئی۔ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ جناب سلیم احمد نے بتایا کہ کیمپ میں 638 مستحقین کا مفت طبی معائنہ اور علاج کیا گیا، 182مریضوں کا ڈینٹل چیکپ اور 325 مریضوں کی شوگر کی مفت جانچ کی گئی، ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات اور ریجیمنل تھیریپی سے علاج کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تاکہ مستحقین کو محفوظ اور معیاری صحت کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔