کولکاتا: ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے نامزد امیدوار پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ اس مرتبہ محمد ندیم الحق کے علاوہ کسی بھی رخصت پذیر راجیہ سبھا ممبر کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے۔ ندیم الحق ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر تیسری مرتبہ راجیہ کے لیے منتخب ہوں گے۔ دیگر تین امیدواروں میں سابق ایم پی سشمیتا دیو، سابق ایم پی متوا مہاسنگھ سنگھاپتی ممتابالا ٹھاکر اور صحافی ساگریکا گھوش شامل ہیں۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع (صدر) ترنمول کے صدر سبھاشیس چکرورتی، ابیررنجن بسواس اور شانتنو سین کو دوسری مرتبہ امیدوار نہیں بنایا گیا ہے۔ اس مرتبہ راجیہ سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس چار سیٹوں پر جیت حاصل کر سکتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنیچر کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کا نفاذ متوا سماج کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ اسی کے پیش نظر ترنمول کانگریس نے متوا سماج کی سربراہ کو امیدوار بنایا ہے۔ ممتا بالا ٹھاکر متوا سماج کی سابق سربراہ بڑی اماں کی بہوں ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے اس فیصلے سے متوا سماج کا اعتماد دوبارہ حاصل ہونے کی امید ہو گئی ہے۔ کیونکہ 2011 میں بایاں محاذ کو شکست دے کر ترنمول کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے پیچھے متوا کا بڑا رول تھا لیکن 2014 سے متواسماج پر بی جے پی کی پکڑ مضبوط ہوتی چلی گئی۔
نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ ، دو ملزمان گرفتار :پولیس
جموں،11فروری(یو این آئی) جموں کے بری برہمنہ علاقے میں نوجوان پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بد معاشوں نے نوجوان کی قیمتی اشیاءلوٹ کر راہ فرا ر اختیار کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔