بھوپال :11فروری (پریس ریلیز) بروز اتوار صبح دس بجے مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ کموں کا باغ ریلوے اسٹیشن اشوکا گارڈن بھوپال میں مدرسے کے دو بچوں کے حفظ مکمل ہونے پر مقبول دیابن جن کلیان سمیتی کے صوبائی صدر مقبولنے بچوں کو اور اور سماج سیوکوں کو پرمان پتر اور شیلڈ دیکر سمانت کیا۔ اس موقع پر شہر بھوپال ہی نہیں بلکہ مدھیہ پردیش کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی موتیا پارک بھوپال کے استاد فقہ مفتی رضوان قاسمی اور مفتی عبد الظاہر رشیدی امام مسجد عایشہ اشوکا گارڈن بھوپال جناب قاری سرتاج امام وخطیب مسجد چنبل بھوپال حافظ احتشام سعیدی ناظم مدرسہ اشاعت القرآن کروند و اتحاد یوتھ کلب ضلع صدر سہیل ہاشمی صوبائی صدر اتحاد یوتھ کلب بھوپال، دارالعلوم صدیقیہ کے مہتمم قاری رفیق ، مدرسے کے اساتذہ اور مقبول دیابن کی پوری ٹیم موجود رہی۔