بھوپال:11؍ فروری:راجدھانی بھوپال میں گزشتہ کئی سالوں سے مدرسےکے طلبا میں کھیل کے تئیں ذوق پیداکرنے کے مقصد سے مدرسہ ٹورنامنٹ منعقد ہورہاہے۔ غور طلب ہے کہ بروز اتوار دوپہر راجدھانی کے قلب میں واقع سینٹرل لائبریری گراؤنڈمیںمدرسہچمپئنلیگ 2024 کے آغاز میں امپائرز حافظ شاہد اور فیضان نے ٹاس کرایا، مدرسہ تقویت القرآن نے ٹاس جیت کر دارالعلوم علامہ عبدالحئی،جنسی بھوپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بہترین کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے علامہ عبدالحی کی ٹیم نے اپنے 7سالہ ریکارڈ (فائنل میں ہارنے کا)کو برقراررکھا اورمدرسہ چیمپئن لیگ کا فائنل میچ||مدرسہ تقویت القرآن نےاپنے نام کرلیا۔
مدرسہ تقویت القرآن کے جنید نے شاندار گیندبازی کامظاہرہ کیا جس کی وجہ سے مدرسہ تقویت القرآن نے میچ کودلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا۔وہیں عبدالحئی کی ٹیم نے 8اوورزمیںصرف 64 رنز بنائے، جبکہ مدرسہ تقویت القرآن نے یہ ہدف صرف 7 اوورز میں حاصل کر لیا۔
دریں اثنا اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی بھوپال مدھیہ اسمبلی حلقے کے سرگرم کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود موجودرہے ۔ وہیں میچ کے اختتام کے بعد ٹورنامنٹ کے تمام بہترین مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں عارف مسعودنے انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، مدرسہ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیج پر بہت سے علماء کرام اور مفتیان عظام ودیگر سماجی کارکنان بھی موجودرہے۔
واضح رہے کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقادمدرسہ کے طلبا کی بہبودی اور سماجی اتحاد کوفروغ دینے کےمقصدسے ہوتا آرہا ہے، جس سے مدرسہ کے طلباء میں مسابقت اور اتحاد کا جذبہ پیدا ہو۔ اس ثقافتی اتحاد کو فروغ دینے میں ایم ایل اے عارف مسعودکی دلچسپی اور ان کےتعاون نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
قبل ازیں میچ کے دوران پوراسینٹرل لائبریری گراؤنڈ کرکٹ شائقین سے بھرا ہوا تھا، شائقین نے ہر چھکے اور چوکے پر تالیاں بجاکرکھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی کمی نہیں کی۔ آخرمیں کرکٹ شائقین کو دلچسپ مقابلہ دیکھنے کوملا۔وہیں عارف مسعود نے تقریباً نصف گھنٹے تک میچ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ ٹورنامنٹ کے چیئرمین محمد اویس رحمانی نے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کاشکریہ ادا کیا ۔