بھوپال:10فروری:صدام ولد محمدعرفان نے 9فروری کوجامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی واقع منعقدہ ختم بخاری شریف کے جلسہ میں مفتی کی سندحاصل کرنے پردارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤکے صدرالقراء قاری محمدریاض احمدصاحب اورموصوف کے بھائی قاری محمدوسیم نے استقبال کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات سے نوازا۔ساتھ ہی قاری ریاض احمد نے موصوف کو خدمت خلق ودین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی نصیحت فرمائی ۔ دعاہےکہ اللہ موصوف کو تاحیات دین واسلام کے احکام پر عمل پیرارہنے کی توفیق عطافرمائے۔