ممبئی، 08 فروری (یو این آئی) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے پالیسی شرحوں کو لگاتار چھٹی بار برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوس سرمایہ کاروں کی طرف سے ہر طرف فروخت کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی میں آج تقریباً ایک فیصد کی گراوٹ رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 723.57 پوائنٹس گر کر 71,428.43 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 212.55 پوائنٹس گر کر 21,717.95 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم، بی ایس ای مڈ کیپ 0.08 فیصد بڑھ کر 39,895.42 پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ 0.44 فیصد گر کر 46,279.83 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3945 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا جن میں سے 2204 فروخت ہوئے 1636 خریدے گئے جبکہ 105 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 34 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ 15 میں اضافہ ہوا جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔