بنگلورو، 06 فروری (یو این آئی) آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل کلنگر کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے دوسرے سیزن سے قبل گجرات جائنٹس ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کلنگر بولنگ کوچ نوشین القدیر اور کنسلٹنٹ میتھالی راج کے ساتھ کام کریں گے۔کلنگر کی تقرری کے سلسلے میں، میتھالی راج نے کہا، مائیکل کے ساتھ کام کرنے سے گجرات جائنٹس کے کھلاڑیوں میں بہترین کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلے کے ساتھ ان کی مہارت سے بھی سبھی واقف ہیں اور یقینی طور پر ہماری ٹیم کے کچھ نوجوان کھلاڑیوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ ہم ڈریسنگ روم میں کلنگر کے ہونے کی توقع کررہے ہیں۔ ہمیں ان کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کامیابی حاصل کرنے کا پورا یقین ہے۔کھیلنے سے ریٹائر ہونے کے بعد، کلنگر 2019-21 سے بی بی ایل میں میلبورن رینیگیڈز کے ہیڈ کوچ اور حال ہی میں ڈبلیو بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کے اسسٹنٹ کوچ تھے۔ اس دوران ان کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی تھی۔ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی تقرری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، کلنگر نے کہا، گجرات جائنٹس کے پاس ویمنز پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں کچھ خاص کرنے کا موقع ہے۔ میں میتھالی راج جیسی کرکٹ لیجنڈ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘قابل ذکر ہے کہ ڈبلیو پی ایل 2024 میں جائنٹس کا پہلا میچ 25 فروری کو ممبئی انڈینز کے خلاف ہے۔