بھوپال13جون:مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے صدر رفعت وارثی نے بتایا کہ آج یعنی جمعہ کو حجاج کرام کی واپسی کی پہلی پرواز سے صبح پانچ بج کر 52منٹ پر160حجاج کرام بھوپال ایئر پورٹ پہنچے۔سبھی حجاج کرام کا مہمان خصوصی شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی ، رفعت وارثی (صدر ایم پی حج کمیٹی) اور فرزانہ غزال (سی ای او ، ایم پی حج کمیٹی )کے ذریعہ جذباتی خیر مقدم و استقبال کیا گیا۔ اسکے علاوہ ممبئی امبارکیشن پوائنٹ سے پہلی پرواز کے ذریعہ صبح 25:5بجے مدھیہ پردیش کے پانچ حجاج کرام اور دوسری پرواز سے صبح 25:9بجے 35حجاج کرام ممبئی ایئر پورٹ پر واپس آئے۔سبھی حجاج کرام کو متبرک آب زم زم دیکر ایئر پورٹ سے روانہ کیا گیا۔









