جے پور 5فروری:راجستھان کے جئے پور میں ریزرویشن کا مطالبہ کر رہے جاٹ طبقہ نے اب اپنا دھرنا و مظاہرہ تیز کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ جاٹ طبقہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مرکزی حکومت کی طرف سے انھیں 7 فروری تک بات چیت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا تو وہ راجستھان کے بھرت پور ضلع میں ممبئی-دہلی ریلوے ٹریک کو بلاک کر دیں گے۔ جاٹ لیڈر نیم سنگھ فوجدار نے جاٹ ریزرویشن کو لے کر مرکزی حکومت کے مایوس کن رویہ کی تنقید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ جاٹ طبقہ کے ’مہاپڑاؤ‘ (دھرنا) کا بیسواں دن ہے۔ اب ہم نے آئندہ 7 فروری کو دوپہر 12 بجے دہلی-ممبئی ریلوے ٹریک کو جام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابھی تک ہمیں مرکز کی طرف سے بات چیت کے لیے کسی بھی طرح کی دعوت نہیں ملی ہے۔ لہٰذا اب جاٹ طبقہ نے ریلوے ٹریک کو بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ نیم سنگھ فوجدار نے مرکزی حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی حکومت سے او بی سی طبقہ کو ریزرویشن دلانے کے مطالبہ کو لے کر اس تحریک کی شروعات 17 جنوری کو ہوئی تھی۔ اتوار کو جاٹ طبقہ نے مرکزی حکومت کو متنبہ کرنے کے بعد بھوک ہڑتال شروع کی تھی، جس میں ہزاروں نے لوگوں نے شرکت کی۔ یہ بھوک ہڑتال تین دنوں تک جاری رہے گی۔ اگر ہمارے مطالبات کی فراہمی نہیں ہوئی تو ہم ریلوے ٹریک پر مظاہرہ شروع کریں گے۔‘‘
لکھنؤ:05فروری(یواین آئی) اترپردیش حکومت نے مالی سال2024-25 میں یوپی پولیس(محکمہ داخلہ) کو کل755 کروڑ روپئے کی بجٹ مختص کی ہے۔