بکیت جلیل (ملائیشیا) 20 مئی (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار کدامبی سری کانت نے منگل کو ملائیشیا ماسٹرز 2025 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز زمرے کے مین ڈرا کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کدامبی سری کانت نے آج یہاں اسٹیڈیم ایکسیاٹا ایرینا کے ایل اسپورٹس سٹی میں چینی تائپے کے شٹلرز کوو کوان لن اور ہوانگ یو کائی کو شکست دے کر مین ڈرا میں جگہ بنائی۔دفاعی چیمپئن کدامبی سری کانت نے 29 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں چائنیز تائپے کے کوؤ کوان لن پر 21-8، 21-13 سے آسان جیت درج کی۔سری کانت کا دوسرا کوالیفائنگ میچ عالمی نمبر 86 ہوانگ یو کائی کے خلاف زیادہ چیلنجنگ تھا۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے پہلا گیم ہارا لیکن اگلے دو میں واپسی کرکے میچ 9-21، 21-12، 21-16 سے جیت کر مین ڈرا میں جگہ بنائی۔دیگر دو ہندوستانی کھلاڑی مردوں کے سنگلز کوالیفائر میں باہر ہو گئے۔ تھرون مانی پلی کو تھائی لینڈ کے پانیچافون تیراتسکول سے 21-13، 23-21 سے شکست ہوئی، جبکہ شنکر سبرامنیم نے جدو جہد کی لیکن چین کے جوآن چن ژو سے 22-20، 22-20 سے ہار گئے۔خواتین کے سنگلز زمرے میں ہندوستان کی انمول کھراب کو کوالیفائر میں چائنیز تائپے کی ہنگ یی ٹنگ سے 21-14، 21-18 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔