بھوپال:18؍مئی:رئیس العلماء مدھیہ پردیش مفتی رئیس احمد خان قاسمی ان دنوں ممبئی شہر تشریف لے گئے تھے وہاں مفتی صاحب نے حجاج کرام کو سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا کے بیت الحجاج (حج ھاؤس) میں عازمین حج کی تربیت فرمائی۔سینٹرل حج کمیٹی کے سی ای او شاہنواز اور ڈپٹی سی ای او غوث اور ریاض الدین نے ملاقات کر مفتی صاحب کی آمد پر بے انتہا مسرت کا اظہار فرمایا وہیں خدمت حجاج میں شامل تمام ہی احباب نے ملاقات اور خدمت کا شرف حاصل کیا، مفتی صاحب کے ہمراہ فرزند ارجمند رئیس العلماء مدھیہ پردیش مفتی انعام الرحمن خان قاسمی بھوپالی مہتمم مدرسہ حمیدیہ قاسمیہ فخر العلوم بھوپال رفیق سفر رہے۔