جے پور، 18 مئی (یو این آئی) راجستھان رائلز کے خلاف 22 رن پر تین وکٹ لینے والے پنجاب کنگز کے گیند باز ہرپریت برار نے اپنا ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ اپنی اہلیہ کے نام وقف کیا ہے۔
راجستھان رائلز کو آج یہاں 10 رنز سے شکست دینے کے بعد پلے آف کی دہلیز پر پہنچنے کے بعد پنجاب کنگز کے لیے ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار پانے والے ہرپریت برار نے کہا ’’میں بہت خوش ہوں، میں یہ ایوارڈ اپنی اہلیہ کو وقف کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ شادی کے بعد میرا پہلا ایوارڈ ہے۔ ہم نے بہت مشق کی ہے اور پونٹنگ سر نے بھی ہمیں کہا تھا کہ ایک لیفٹی ہی ، لیفٹی کو آؤٹ کرسکتا ہے۔ جس طرح سے وکٹ کھیل رہی تھی اور وہ بیٹنگ کر رہے تھے، ہمارا منصوبہ یہ تھا کہ ہم انہیں خراب گیندیں نہ کریں، یہ سنیل جوشی سر کے ساتھ بہت کام آیا اور انہوں نے مجھے کریز کا استعمال کرنے اوربلے باز کو پڑھنے میں میری کافی مدد کی۔