راجگیر (بہار) 14 مئی (یو این آئی) ہریانہ کے سنی بھاٹی نے بدھ کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 میں لڑکوں کے +102 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 268 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ ہریانہ کے سنی بھاٹی نے آج یہاں راجگیر اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ لڑکوں کے +102 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں 268 کلوگرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ جموں و کشمیر کے ساتوک لوتھرا (266 کلوگرام) نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ بہار کے اجول سنگھ (241 کلوگرام) نے کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 میں ویٹ لفٹنگ زمرے میں جموں و کشمیر اور میزبان بہار کے لیے یہ پہلا تمغہ ہے۔ آج یہاں ختم ہوئے پانچ روزہ ویٹ لفٹنگ مقابلے کے پہلے چار دنوں میں کئی ریکارڈ بنے ۔ اس بار ویٹ لفٹنگ میں نوجوانوں کے 13 قومی ریکارڈ بنے۔ ان میں سے مہاراشٹر کے پاس پانچ، اتر پردیش کے تین، اوڈیشہ کے دو، اور تمل ناڈو، آسام اور ہریانہ کے پاس ایک ایک ریکارڈ رہا۔ تمل ناڈو میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں نوجوانوں کے آٹھ قومی ریکارڈ بنے۔