بھوپال میں 2 کوئنٹل پنیر، 4 کوئنٹل ماوا ضبط

0
18

بھوپال، 2 فروری (رپورٹر) فوڈ انسپکٹر کی ٹیم نے پولیس ٹیم کے ساتھ مل کر راجدھانی بھوپال کے منگلواڑہ علاقے میں جمعہ کو ایک ماوا کی دکان پر چھاپہ مارا۔ یہاں سے 2 کوئنٹل پنیر اور 4 کوئنٹل ماوا ضبط کیا گیا۔ اگر وہ غیر معیاری ہیں تو انہیں تلف کردیا جائے گا۔
ماوا اور پنیر میں ملاوٹ کی شکایت ملنے پر فوڈ سیفٹی ایڈمنسٹریشن اور منگلوارہ پولیس اسٹیشن کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مہندر ماوا اسٹور سے 2 کوئنٹل پنیر اور 4 کوئنٹل ماوا ضبط کیا۔ دکاندار کے ذریعہ اسٹیبلشمنٹ میں جمع کیا گیا ماوا گوالیار سے آیا تھا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر کے ذریعہ دونوں کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے لیکر اسٹیٹ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھوپال کو بھیجے گئے اور ضبط شدہ ماوا اور پنیر کو کولڈ اسٹوریج میں محفوظ رکھا گیا۔
جوائنٹ کنٹرولر، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن، مدھیہ پردیش محترمہ مایا اوستھی کی ہدایات کے مطابق لیبارٹری نے دونوں نمونوں کی جانچ کی اور ایک دن کے اندر رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق دونوں نمونے غیر معیاری پائے گئے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ماوا اور پنیر میں دودھ کی چکنائی کی جگہ کچھ اور چکنائی کی ملاوٹ کی گئی ہے۔ نمونے غیر معیاری پائے جانے کے بعد ضبط شدہ پنیر اور ماوا کی پوری مقدار کو فوری تلف کر دیا جائے گا۔