دبئی، 14 مئی (یو این آئی) ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل کرکٹ ٹی 20 لیگ کا چوتھا سیزن متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی دن 2 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیموں کے درمیان 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔اس موقع پر امارات کرکٹ بورڈ کے نائب صدر اور آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین خالد الزرونی نے کہا: ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا چوتھا سیزن متحدہ عرب امارات کے قومی دن ‘عید الاتحاد پر شروع ہو گا، جو کہ یو اے ای کیلنڈر کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا، “متحدہ عرب امارات کا قومی دن وہ دن ہے جب ہم متحدہ عرب امارات کا جشن مناتے ہیں، جو دنیا بھر کے لوگوں کا گھر ہے، جن میں لاکھوں کرکٹ شائقین بھی شامل ہیں۔ یو اے ای کا قومی دن 2025 کا جشن منانے میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہمارے لیے واقعی اعزاز کی بات ہے۔”