بھوپال، 2 فروری: وزیر ریوینیوکرن سنگھ ورمانے کہا ہے کہ بغیر اجازت کالونی کاٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر ورما جمعہ کو دیواس میں ریوینیو مہا ابھیان کاجائزہ لے رہے تھے۔
وزیر ریوینیو ورما نے کہاکہ ایسے افراد، جو بغیر اجازت کے کالونیاں کاٹتے ہیں ، ان کے خلاف ضلع کلکٹر اور ریوینیو افسران سختی سے کارروائی کریں۔ وزیر ریوینیو ورما نے ریوینیو مہا ابھیان کے تحت کئے جا رہے کاموں کاجائزہ لیا۔ انہوںنے کہاکہ ریوینیو معاملات کے نمٹارہ کیلئے پٹواری کے ساتھ نائب تحصیلدار ، تحصیلدار اور ایس ڈی ایم بھی گائوں جائیں۔ گائوں میں کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے ریوینیو سے متعلق مسائل کا نمٹارہ کریں۔
وزیر ریوینیو ورما نے کہاکہ کسی بھی کسان کو ریوینیو سے متعلق مسائل کے لئے بھٹکنا نہیں پڑے ، اسی مقصد سے ریوینیو مہا ابھیان چلایا جارہاہے۔ نامینیشن ، حدبندی ، بٹوارہ وغیرہ ریوینیو معاملات کا مقررہ مدت میں نمٹارہ یقینی کریں۔ انہوںنے کہاکہ حدبندی معاملات کا نمٹارہ تمام فریقین کی موجودگی میں کریں، جس سے کوئی تنازعہ نہ رہے ۔ میٹنگ میں ہاٹ پپلیا ایم ایل اے مسٹرمنوج چودھری ، سونکچھ ایم ایل اے راجیش سونکر ،ضلع پنچایت صدر شریمتی لیلا اٹاریا ، دیواس ترقیاتی اٹھارتی چیئرمین راجیش یادو کلکٹر ریشبھ گپتا اور ریوینیو محکمہ کے افسران موجود تھے۔