حج 2024: پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ 9 فروری

0
14

بھوپال، 2 فروری (رپورٹر)حج 2024 کے لیے منتخب حاجیوں کو حج کے اخراجات کی پہلی قسط جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے لیے 9 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ سنٹرل حج کمیٹی نے تمام عازمین حج سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو بھی کہا ہے۔ اس کے علاوہ رواں ماہ پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات جمع کرانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
حج کمیٹی آف انڈیا نے ریاست کے 6 ہزار سے زیادہ منتخب حاجیوں سے 81000 ہزار 800 روپے کی پہلی قسط جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اس کی شروعات یکم فروری سے ہوئی ہے۔ قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ 9 فروری مقرر کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر مسعود اختر نے کہا کہ تمام حاجیوں کو اس تاریخ تک میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوں گے۔ یہ سرٹیفکیٹ کسی بھی ایلوپیتھک ڈاکٹر سے بنوایا جا سکتا ہے۔
ریاست کے تمام منتخب حاجیوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ حج یاترا سے متعلق تمام ضروری دستاویزات جمع کرائیں۔ ان دستاویزات میں حج درخواست فارم، بین الاقوامی پاسپورٹ، تصویر، پہلی قسط جمع کرانے کے لیے پے سلپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ وغیرہ شامل ہیں۔ ان دستاویزات کی اصل کاپیاں حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرانی ہوں گی۔ جسے حج کمیٹی ذمہ داری کے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا تک پہنچائے گی۔