بھوپال:13؍مئی:دسویں کانتیجہ جاری ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر ریاست میں لڑکیوں نےلڑکوں سے بازی ماری،اسی اثنا میں راجدھانی واقع بھوپال گرلز اسکول کی طالبہ وجاہت اعظم نے سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات میں 96.4 فیصد نمبر حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔وجاہت کی اس کامیابی پراہل خانہ سمیت عزیزواقربا حوصلہ افزائی کی اورنیک خواہشات سے نوازا۔