بھوپال،13؍مئی: قرآن ایک معجزہ ہے، کیوں کہ روز اول سے ہی اسے انسانوں کے لئے اللہ رب العزت نے دستورحیات بنادیا۔ آج بھی اس کی عظمت وحرمت اسلام کے پیروکاروں کے دلوں میں بسی ہوئی ہے۔ وہیں اللہ نے اس کی حفاظت کاوعدہ خود کیا ہے۔ اسی ذیل میں قرآن کے حفاظ پیداہوتے ہیں۔ حالانکہ دنیا میں ایسی کوئی کتاب نہیں جوکہ کسی نے مکمل طورپر حفظ کی ہو۔اورمرتے دم تک اس کے سینہ میں محفوظ ہو۔ لیکن قرآن ہی ایک واحد کتاب ہے جس کے حفاظ بے شمار ہیں،روزبروز حفاظ کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ آج ایک 12سالہ معصوم سید صفوان ابن مفتی شاہ عالم نے مولانامحمدشعیب قاسمی اورحافظ محمدشکیل صاحب کی نگرانی میں اپنے ہی گھرمیںمحض دوسال کی مدت میں حفظ قرآن مکمل کرکے سب کوحیران کردیا۔ غورطلب ہے کہ ان کی اس کامیابی میں حافظ صفوان کی والدہ اورنانی کی کوششوں کانتیجہ ہے۔ غورطلب ہے کہ عزیزم صفوان 8ویں جماعت کے طالب علم بھی ہیں۔ ان کی اس کامیابی سے خوش ہوکر ان کے والد نے اپنے عزیزواقرباء ودیگراساتذۂ کرام کومٹھائیاں تقسیم کی۔ وہیں اساتذہء کرام ،علمائے کرام سمیت تمام احباب نے حافظ صفوان کو نیک خواہشات دیں اوران کے روشن مستقبل کے لئے دعاؤں سے نوازا۔اللہ اب معصوم کو دین ودنیا میں کامیابیوں سے ہمکنارفرمائے۔