نئی دہلی، 9 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 میں 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم یوتھ کیٹگری میں کرناٹک کو 16-12 سے شکست دے کر طلائی تمغہ اور بہار کی دیویا-رودرا کی جوڑی نے یوپی کی ٹیم کو 4-1 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ آج، ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2025 میں، مہاراشٹر نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم یوتھ زمرہ میں کرناٹک کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ مہاراشٹر کے شمبھوی شراون شیرساگر اور پارتھ راکیش مانے کی جوڑی نے کرناٹک کی ہردیا شری کونڈور اور نارائن پرنو ونیتھا سریش کی ٹیم کو 16-12 کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سنسنی خیز رہا لیکن مہاراشٹر کی جوڑی نے بہتر صبر اور درستگی کا مظاہرہ کیا اور میچ جیت لیا۔ کرناٹک کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔وہیں، بہار کی دیویا شری اور رودر پرتاپ سنگھ کی شوٹنگ جوڑی نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم یوتھ زمرے کے کانسی کے تمغے کے میچ میں اتر پردیش کی اننیا اور انش ڈباس کی جوڑی کو 16-14 کے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر تمغہ جیت لیا۔ یہ جیت نہ صرف بہار کی کھیلوں کی تاریخ میں ایک سنہرے صفحے کا اضافہ کرتی ہے بلکہ ریاست کے نوجوان کھلاڑیوں کے اعتماد کو بھی نئی پرواز دیتی ہے۔
میچ کے آغاز سے ہی اسکور بہت قریبی رہا۔ بہار نے پہلے چار راؤنڈ میں برتری حاصل کی تھی۔ اگرچہ یوپی کی جانب سے اننیا کی کارکردگی تکنیکی طور پر اچھی تھی، وہیں انش شروع میں دباؤ میں نظر آئے۔ بہار کی جانب سے دیویا سری کی کارکردگی شروع سے ہی بہت مستحکم اور متاثر کن تھی۔ پہلے راؤنڈ میں انہوں نے 20.8 اور پھر 20.3 اور 20.5 کا اسکور درج کیا۔ ان کی مستقل مزاجی نے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ رودر پرتاپ نے چوتھے راؤنڈ سے لے پکڑی اور 5ویں راؤنڈ تک ٹیم کو مضبوطی سے برقرار رکھا۔ 15ویں اور آخری راؤنڈ میں، یوپی کو برابری کے لئے دو پوائنٹس کی ضرورت تھی لیکن دونوں ٹیموں نے 20.6-20.6 کا برابر اسکور کیا۔ جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا۔ اور اس طرح بہار کی ٹیم نےبرونز میڈل کا میچ 16-14 سے جیت لیا۔میچ کے بعد بہار ٹیم کے کوچ نے کہا، “یہ جیت محنت، نظم و ضبط اور ذہنی مضبوطی کا نتیجہ ہے۔ دیویا اور رودرا نے جس طرح دباؤ میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے۔ یہ بہار کے شوٹنگ کھیلوں کے لیے ایک نئی شروعات ہے۔