جموں : پاکستانی فوج نے جموں میں حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔ پٹھان کوٹ ایئربیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی ۔ اس کے بعد فضائی دفاعی نظام S400 کو فعال کر دیا گیا۔ اس نے 8 میزائل اور زیادہ تر ڈرون فضا میں مار گرائے ہیں۔ پاکستان کے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ہندوستانی حکومت کا بیان بھی آ گیا ہے۔ محکمہ دفاع نے کہا کہ ہم خطرے سے آگاہ تھے۔ ہم نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔ ہمارے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی شاندار رہی۔ ہندوستانی کے فضائی دفاعی نظام نے پاکستان کے 8 میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ جموں اور پٹھان کوٹ ایئربیس مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ اسے نقصان پہنچانے کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے ہیں۔ پاکستانی فوج نے کیرن کپواڑہ میں ہندوستانی فوج کے بنکروں پر فائرنگ کی۔ ہندوستانی فوج نے پونچھ اور راجوری کے علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ حملہ رات بھر ہو سکتا ہے۔ ہندوستانی فوج اس کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔