دھرم شالہ،4 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل میں آج پنجاب کنگس کے ذریعہ دئے گئے 237رن کے ہدف کاتعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائمس نے 16 اوور میں5وکٹ کے نقصان پر 149رن بنالئے تھے۔ آیوش بدونی 46اور عبدالصمد 44 رن بناکربلے بازی کررہے تھے۔ آخری چار اوور میں لکھنو کو88رن درکارتھے۔ قبل ازیں پربھسمرن سنگھ (91)، شریس ایر (45) اور ششانک سنگھ (ناٹ آؤٹ 33) کی شاندار اننگز کی بدولت پنجاب کنگز نے انڈین پریمئر لیگ -آئی پی ایل- 2025 کے 54ویں میچ میں اتوار کو لکھنؤ سپر جائنٹس کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا۔
آج یہاں لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب کی بلے بازی کے دوران اچھی شروعات نہیں تھی کیونکہ اس نے دو رنز کے اسکور پر پریانش آریہ (1) کو کھو دیا۔ اس کے بعد جوس انگلس بیٹنگ کے لیے آئے اور پربھسمرن سنگھ کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 48 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں آکاش سنگھ نے جوس انگلیس (30) کو 14 گیندوں پر آؤٹ کرتے ہوئے لکھنؤ کو دوسری کامیابی دلائی۔ دگویش راٹھی نے 13ویں اوور میں شریس ایر کو آؤٹ کیا۔ شریاس ایر (45) نے 25 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے رن بنائے۔ پنجاب کا پانچواں وکٹ پربھسمرن سنگھ کی صورت میں گری جو سنچری بنانے جا رہے تھے،انہیں دگویش راٹھی نے آؤٹ کیا۔ پربھسمرن سنگھ نے 48 گیندوں میں سات چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے۔ ششانک سنگھ (33) 15 گیندوں پر اور مارکس اسٹونیس (15) 5 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پنجاب کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 236 رنز بنائے۔
لکھنؤ سپر جائنٹس کی طرف سے آکاش سنگھ اور دگویش راٹھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پرنس یادو نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔