نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کا ایڈیشن جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، اورنج اور پرپل کیپس کی دوڑ بھی بہت دلچسپ ہوتی جا رہی ہے، فی الحال یہ دونوں کیپس آر سی بی کے کھلاڑیوں کے سروں پر سجی ہوئی ہیں۔اتوار کو کھیلے گئے ڈبل ہیڈر میچوں کے بعد فہرست مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ جہاں ممبئی اور لکھنؤ کے درمیان میچ کے دوران پہلے اورنج کیپ سوریہ کمار کے سرپر سجی تھی۔ وہیں، دہلی اور بنگلورو کا میچ ختم ہونے کے ساتھ اورنج کیپ پر وراٹ کوہلی کے پاس پہنچ گئی۔ وہیں پرپل کیپ کی بات کی جائے تو اس پر بھی آرسی بی کے کھلاڑی کو ہی قبضہ برقرار ہے۔ آرسی بی کے جوش ہیزل ووڈ اب تک سب سے زیادہ 18 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں ٹاپ پر برقرار ہیں۔آر سی بی کے کھلاڑی وراٹ کوہلی کے دس میچوں میں 443 رنز بنا کر اورنج کیپ ان کے سرپر سجی ہوئی ہے۔ جب کہ ممبئی انڈینز کے سوریہ کمار یادو 10 میچوں میں 427 رنز کے ساتھ دوسرے ، گجرات جائنٹس کے بی سائی سدرشن آٹھ میچوں میں 417 رنز کے ساتھ تیسرے ، لکھنؤ سپر جائنٹس کے نکولس پوران 404 کے ساتھ چوتھے اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے مچل مارش نو میچوں میں 378 رن کے ساتھ پانچویں نمبرپر ہیں۔پرپل کیپ پر رائل چیلنجرز بنگلور کے گیند باز کا دبدبہ ہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے 10 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے نمبر پر گجرات ٹائٹنز کے پرسدھ کرشنا ہیں جنہوں نے 16 وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی سپر کنگز کے نور احمد نو میچوں میں 14 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر، ایس آر ایچ کے ہرشل پٹیل آٹھ میچوں میں 13 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر آر سی بی کے کرونال پانڈیا ہیں جنہوں نے 13 وکٹیں حاصل کی ہیں۔