سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے پھر اٹھایا ڈاگ بائٹ کا مدعا

0
18

بھوپال، 31 جنوری(رپورٹر) مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کو لیکر وزیر اعلیٰ موہن یادو کو خط لکھا ہے۔ اس خط کے ذریعے انہوں نے آوارہ کتوں کی دہشت کو کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حال ہی میں دارالحکومت بھوپال میں کتے کے کاٹنے سے ایک بچے کی موت کا ذکر کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ غریب لوگوں کے زندہ بچے کتے کھا جاتے ہیں، یہ ہمارے معاشرے پر بدنما داغ ہے۔ اوما بھارتی نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت ہے۔ بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ جو لوگ حکومت کے بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، یہ جرم ہے۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے اوما بھارتی نے متوفی بچے کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے اہل خانہ کو تسلی دی تھی اور جس جگہ یہ واقعہ ہوا وہاں کی تعمیراتی کمپنی کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اوما بھارتی نے بھی جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا تھا۔ جس کا ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔
٭بھوپال، 31 جنوری: نائب وزیر اعلیٰ راجیندر شکل یکم فروری کو جبلپور اور ریوا کے دورے پر رہیں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ مسٹر شکل صبح 11بجے نیتاجی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج جبل پور اور متعلقہ اسپتال احاطہ کا معائنہ اور مشاہدہ کریں گے۔ صبح 11.30بجے میڈیکل کالج جبل پور کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔
نائب وزیراعلیٰ دوپہر 3بجے جبلپور سے ریوا کے لئے روانہ ہوں گے۔ ریوا میں مقامی پروگرام میں شامل ہوں گے۔