سلہٹ، 22 اپریل (یو این آئی) کپتان نجم الحسین شانتو (60 ناٹ آؤٹ)، مومن الحق (47) اور ذاکر علی (ناٹ آؤٹ 21) کی جدوجہد سے پر اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن منگل کو دوسری اننگ میں اسٹمپ تک چار وکٹ پر 194 رن بنالئے ہیں۔ بنگلہ دیش نے کل کے ایک وکٹ پر 57 رن کے اسکور سےآگے کھیلنا شروع کیا۔ بلیسنگ مزارابانی نے 20ویں اوور میں محمود الحسن جوئے (33) کو آؤٹ کرکے زمبابوے کو دوسری کامیابی دلائی۔ 35ویں اوور میں وکٹر نیوچی نے مومن الحق (47) کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کی تیسرا جھٹکا دیا۔ بنگلہ دیش کا چوتھا وکٹ مشفق الرحیم (چار) کی صورت میں گرا۔
انہیں بھی مزاربانی نے آؤٹ کیا۔ اسٹمپ کے وقت بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں پر 194 رنز بنائے تھے، نجم الحسین شانتو (60 ناٹ آؤٹ) اورذاکر علی (21 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔ بنگلہ دیش زمبابوے کی پہلی اننگ میں بنائے گئے اسکور کی بنیاد پر ابھی 112 رنوں کی برتری حاصل کرسکا ہے۔ زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹر نیوچی نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 191 رنز بنائے تھے۔ جب کہ زمبابوے نے پہلی اننگ میں 273 رنز بنا کر 82 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔