رانچی، 21 اپریل (یواین آئی) سپریم کورٹ کی رجسٹری نے سابق آئی پی ایس افسر اور آزاد ادھیکار سینا کے قومی صدر امیتابھ ٹھاکر کی جانب سے گڈا، جھارکھنڈ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نشی کانت دوبے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی فوجداری توہین عدالت (کریمنل کنٹیمپٹ) کی درخواست کو ابتدائی سطح پر قبول کرتے ہوئے ڈائری نمبر 21177/2025 کے طور پر درج کر لیا ہے۔امیتابھ ٹھاکر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ڈاکٹر نشی کانت دوبے نے ایک میڈیا انٹرویو میں سپریم کورٹ سے متعلق تمام تبصرے کیے تھے۔ ان میں سے کچھ کو عدالت کے کام کاج پر علمی تبصرے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے، لیکن ان کے برخلاف متعدد تبصرے واضح طور پر توہین آمیز تھے۔درخواست میں خاص طور پر اس تبصرے کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر دوبے نے سپریم کورٹ اور موجودہ چیف جسٹس کو ملک میں ہونے والی تمام خانہ جنگیوں اور مذہبی تنازعات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔امیتابھ ٹھاکر نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر نشی کانت دوبے کے خلاف توہین عدالت قانون کے تحت مناسب قانونی کارروائی کی جائے۔