بھوپال/نئی دہلی:31؍جنوری: (پریس ریلیز)سابق مرکزی سکریٹری برائے قانون وانصاف اور موجودہ میں نیشنل کمپنی قانون ٹریبیونل کے ممبر(تکنیکی)، سینئرآئی اے ایس ڈاکٹر آلوک شریواستو کی ’’جل رنگ‘‘ تصویروں کی ایک نمائش جس کاعنوان’’جل رنگوں میں یاترا‘‘ ہے۔ انڈیا انٹرنیشنل سینٹرکی آرٹ گیلری میں 28جنوری سے 2فروری 2024تک منعقد کی گئی ہے۔ جل رنگ تصویروں کی اس پہلی نمائش میں بھارت اور دیگرملکوں کے قدرتی مناظر اوریادگاروں کی تصاویر شامل ہیں، جن میں سے بیشتر موضوع ان کے سفروں سے اٹھائے گئے ہیں۔ ڈاکٹرآلوک شریواستو1984بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، آپ نے مدھیہ پردیش میں مختلف عہدوں پر فائز رہ کرترقیاتی کاموں کو رفتار فراہم کی ہے۔ آپ نے ماحولیاتی تحفظ جیسے موضوع کے اہم منصوبے بناکر صوبے میں نافذ کئے۔ نمائش میں ملک وبیرون ملک کے متعدد رنگ مصور محب ماحولیات اور ماہرین ماحولیات کے ذریعہ ڈاکٹر آلوک شریواستو کی بنائی ہوئی پینٹنگس کا معائنہ کررہے ہیں۔ نمائش کے تیسرے دن ماہرماحولیات امتیاز علی کے ذریعہ نمائش کا معائنہ کیاگیا اورڈاکٹرآلوک شریواستوکااعزاز کر انہیں مبارکباد دی۔ اس موقع پر سینئرآئی اے ایس افسروجیا شریواستو خصوصی طورسے موجود تھیں۔