نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی سینئر خواتین ٹیم کے کیمپ کے لئے 39 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کا ہفتہ کو اعلان کیا گیا۔ٹیم کے ہیڈ کوچ کرسپن چھتری نے یہ فہرست جاری کی۔ ہندوستانی ٹیم 23 جون سے 5 جولائی تک تھائی لینڈ کے چیانگ مائی میں اے ایف سی ویمن ایشیا کپ 2026 کوالیفائر کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ اسے گروپ بی میں رکھا گیا ہے، جہاں اس کا مقابلہ میزبان تھائی لینڈ، منگولیا، تیمور لیستے اور عراق سے ہوگا۔سینئر خواتین ٹیم کا کیمپ یکم مئی سے بنگلور میں پڈوکون- ڈریوڈ سنٹر فار اسپورٹس ایکسیلنس میں شروع ہوگا۔