علی گڑھ 18اپریل (پریس ریلیز)جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام بہار سخن کے تحت کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ کل ہند مشاعرہ میں ملک کے ممتاز شعرا نے شرکت کی اور اپنے بہترین کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروگرام کا آغازحسب روایت تلاوت کلاک پاک سے کیا گیا اس کے بعد جے این میڈیکل کالج سوسائٹی کی صدر ہنسکا سکسینہ،نائب صدر سید محمد ضیا،جنرل سکریٹری طالب خان ،جوائنٹ سکریٹری مردل اتم،کلچرل سکریٹری احمد علی صدیقی،جوائنٹ کلچرل سکریٹری سمیہ ریاض،لٹریری سکریٹری طہورہ خاں ،جوائنٹ لٹریری سکریٹری سمردیپ سنگھ ،اسپورٹس سکریٹری رتوک سنگھ راٹھور،جوائنٹ اسپورٹس سکریتری میر یونس علی،ایڈیٹرحلیمہ سعدیہ اور جوائنٹ ایڈیٹر ایم ڈی اسرارالحق نے مہمان شعرا اور دیگر مہمانوں کا مومینٹو پیش کرکے استقبال کیا گیا۔کل ہند مشاعرہ کی صدارات کی فرائض جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل وڈین پروفیسر ایم حبیب رضا انجام دئے۔
جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل و ڈین پروفیسر حبیب رضانے اپنے خطاب میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی درخشاں روایت ،جے این میڈیکل کالج کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشاعرہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تہذیبی روایت حصہ ہے۔ہمارے طلبا جہاں میڈیکل سائنس میں مہارت رکھتے ہیں وہیں اردو شاعری سے انہیں گہرا لگاؤ ہوتا ہے۔اس مشاعرہ کا انعقاد اسی تہذیبی روایت کا حصہ ہے۔ڈاکٹر مہتاب عالم نے کلام پیش کرنے سے قبل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اردو زبان و ادب کی تاریخ پر رشتے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذکر کے بغیر اردو زبان کی تاریخ نا مکمل ہے۔اس یونیورسٹی کے تین طلبا کی ادبی خدمات پر ابتک گیان پیٹھ ایوراڈ سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔ سر سید احمد صرف ایک نام نہیں بلکہ ہندستان کی علمی تاریخی کا ایسا حوالاہے جس کے ذکر کے بغیر ہندستان ہی نہیں ایشیائی ممالک کی تعلیم کی تاریخ ادھوری ہے۔سر سید تھے اس لئے مسلمانوں اور ہندستانیوں کے نام یہ سر بلندی ہے اگر سر سید نہیں ہوتے تو ہم اپنی پسماندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔منظر بھوپالی نے کلام پیش کرنے سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نے ہندستان کی عظمت جس طرح سے عالمی سطح پر پیش کی ہے وہ تاریخی کارنامہ کوئی اور ادارہ رقم نہیں کر سکا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ ا س ادارہ کو نفرت کی آندھیوں سے محفوظ رکھے۔
جے این میڈیکل کالج سوسائٹی کے زیر اہتمام بہار سخن کے عنوان سے منعقدہ کل ہند مشاعرہ میں منظر بھوپالی،طاہر فراز،ڈاکٹر اعجاز پاپلر میرٹھی،ڈاکٹر مہتاب عالم ،حنا تیموری،عزم شاکری،ڈاکٹرمحمد جمیل،وارث وارثی،محشر آفریدی ،اریب عثمانی،ڈاکٹر دانش نے اپنا منتخب کلام پیش کرکے مشاعرہ کو بلندی عطا کی۔مشاعرہ کی نظامت کے فرائض یونیورسٹی ہلتھ سینٹر کے سی ایم او و بہترین ناظم مشاعرہ داکٹر شارق عقیل نے انجام دیئے اور اپنی نظامت کے منفرد انداز سے مشاعرہ کو بلندی عطا کی۔مشاعرہ کے اختتام پر جے این میڈیکل کالج سوسائٹی کی صدر ہنسیکار سکسینہ اور سکریٹری طالب خان نے اظہار تشکر ادا کیا اور مشاعرہ بہار سخن کو آئندہ تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔