نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی)آئی پی ایل میں آج راجستھان اور دہلی کے درمیان کھیلا گیامیچ ٹائی پر ختم ہوا، دہلی کے ذریعہ دیئے گئے 189رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان نے مقررہ بیس اوور میں 4وکٹ پر 188رن بنائے جبکہ اس سے پہلے دہلی 20اوور میں پانچ وکٹ پر 188رن بنائے تھے۔ازیں قبل ابھیشیک پوریل (49)، کے ایل راہل (38)، کپتان اکشر پٹیل (34) اور ٹرسٹن اسٹبس (ناٹ آؤٹ 34) کی شاندار اننگز کی بدولت دلی کیپٹلس نے بدھ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے32ویں میچ میں راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا۔آج راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آتے ہوئے، دہلی کی اوپننگ جوڑی جیک فریزر-میک گرک اور ابھیشیک پورل نے پہلے وکٹ کے لیے 34 رن جوڑے۔ جوفرا آرچر نے تیسرے اوور میں فریزر میک گرک (نو) کو آؤٹ کرتے ہوئے شراکت توڑ دی۔ اگلے ہی اوور کی پہلی گیند پر کرون نائر (0) رن آؤٹ ہو گئے۔ بحران کے ایسے وقت میں کے ایل راہل نے ابھیشیک پوریل کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 63 رنز جوڑے۔ جوفرا آرچر نے 13ویں اوور میں کے ایل راہل کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔
کے ایل راہل نے 32 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (38) رنز بنائے۔ اگلے ہی اوور میں وینندو ہسرنگا نے نصف سنچری بنانے جا رہے ابھیشیک پوریل کا وکٹ لیا۔ ابھیشیک پوریل نے 37 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ کپتان اکشر پٹیل نے 14 گیندوں پر 34 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹرسٹن اسٹبس 18 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آشوتوش شرما (ناٹ آؤٹ 15) رنز بنائے۔ دہلی کیپٹلس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔راجستھان رائلز کی جانب سے جوفرا آرچر نے دو وکٹ لیے۔ مہیش تیکشنا اور وینندو ہسرنگا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔